Pages

Feb 23, 2018

جامعہ ازہر اور اس کے کلیات و تخصصات کا تعارف

جس کو جامعہ ازہر مصر اسلامک عالمی یونیورسٹی کے بارے میں اگر کچھ معلوم نہیں ہے تو کچھ جاننے کے لئے اس تحریر کو پورا پڑھیں اور ازہر شریف کے بارے جو ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے، سب سے پہلے میں آپ کو یہ بتا دیتا ہوں کہ دنیا میں جتنے بھی مبشرین و مستشرقین اور مذہب اسلام کے اعداء ، یہودو و نصاری، میں عالمی طور پر جو بہی اسلام کی بغاوت اور قران و احادیث پر مباشرۃ اعتراض کرتا ہے، تو اسکا جواب علمائے ازہر دیتے ہیں، جس کے شواہد آپ کو علمائے ازہر کی کتابوں سے مل جائیں گے،  اور " کلیہ اصول الدین" کی ہر قسم میں اس طرح کے مواد پڑھائے جاتے ہیں، جیسا کہ میں آپ کو کچہ مواد کے نام بتاتا ہوں ، ہو سکتا ہے ضمنی طور پر آپ کے مطالعہ میں اسکا نام گزرا ہو لیکن مستقل طور پر نہیں پڑھا ہوگا۔۔۔۔۔ ۔

ہندوستان میں اسلامک مدارس اور اسلامک انسٹیٹیوٹ میں لگ بھگ ضمنی طور پر سبہی علوم پڑھائے جاتے ہیں، لیکن کم ہی طلبہ کو پتہ ہوتا ہے یہ کون سا سبجیکٹ ہے اور یونیورسٹیز میں کس علم میں اس کا شمار کیا جاتا ہے، تو یہ ازہر یونیورسٹی کی خصوصیات میں سے ہے کہ یہاں ہر علم کو ایک نام دیکر پڑھایا جاتا ہے اور اس میں تخصص ہوتا ہے، جیسا کہ میں کچہ علوم کے نام ذکر کروں گا تفصیل آپ مفتی ازہار احمد امجدی صاحب کے مضمون میں ملاحظہ فرمائیں گے ، اجمالی طور پر کچھ مواد کے نام میں ذیل میں ذکر کر رہا ہوں== ( استشراق وتبشير تخريج، نصوص قرآنية وفلسفية۔ تيارات فكرية معاصرہ۔ الفلسفة الأوربية والمعاصرة، ردود و شبهات حول القرآن۔ . ردود و شبهات حول السنة۔ الديانات اليهودية والنصرانية، - الاستشراق والتبشير. - تفسير موضوعي۔ - حديث تحليلي ۔ - منطق حديث۔ ۔ علم النفس"وغيره یہ کچھ سبجیکٹس کے نام ہیں جو پڑھائے جاتے ہیں، ( تفصیل کے لئے پی ڈی ایف لنک پر کلک کریں۔) اس لۓ جامعہ ازہر مصر سے اگر کوئی طالب کم سے کم گریجویٹ ہوکر جاتا ہے تو اس کو ان علوم سے کچہ نہ کچھ واقفیت ہو جاتی ہے، اس لۓ ازہر یونیورسٹی میں آنے کے کچھ منفرد فوائد ہیں..... اگر آج کوئ اسلام دشمن ، اسلام پر اور قرآن کریم کی صریح آیات پر اعتراض کرنے سے کسی سے ڈرتا ہے تو وہ جامعہ ازہر اور اسکے علمائے کرام ہیں، کیونکہ یہاں سے دلائل و براہین کے ساتھ ایک مقنع و خاطر تشفی جواب دیا جاتا ہے۔۔۔۔ اور یہودی و نصاری و مستشرقین، عالم اسلام کے رہنماء اور نمائندے کے طور پر اگر کسی کو جانتے ہیں تو وہ " ازہر وعلماءه " ہیں، اگر آپ سوشل میڈیا اور عالمی عربی انگلش اخبارات کی دنیا کا جائزہ لینگے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ازہر شریف کو سینکڑوں سال سے عالم اسلام کے رہنماء کے طور جانا جاتا ہے۔ آج پوری دنیا میں لگ بھگ ایک ہزار سال سے زیادہ سے اسلام کی سچی رہنمائی اگر کوئ کر رہا ہے تو وہ ازہر شریف ہے اور جب سے " مشیخۃ الازہر" کی باگ ڈور شیخ احمد الطیب شیخ الأزهر الشریف، نے سنبھالی ہے تب سے ازہر کی عالمی سرگرمیاں اور بڑھ گئیں ہیں، جس کی تازہ مثال شیخ الأزهر ڈاکٹر احمد طیب کا لندن کی ایک انٹرنیشنل پیس کانفرنس میں میانمار میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و بربریت کے خلاف تاریخی بیان ہے، اور ایک سال پہلے جرمن میں منعقد کی گئ کانفرنس ہے جس میں شیخ الازہر کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا، اور اسلام پر ہوئے اعتراضات کا اسی کانفرنس میں جواب دیا جس کو آپ یوٹیوب پر سرچ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔۔ اور ابہی حال ہی میں "' المؤتمر الأزهر العالمي لنصرة القدس" کے نام سے شیخ الأزهر احمد الطیب کی سرپرستی میں ایک تاریخی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پوری دنیا کے علماء ، مفتیان کرام، اسلامی سیاستداں، اور سکالر اپنے ایک خاص پریزینٹیشن کے ساتھ حاضر ہوۓ ۔ اس کانفرنس کی تفصیل کے لئے جامعہ ازہر کی ویبسائٹ وزٹ کریں۔ اللہ سے دعا ہے کہ علمائے ازہر اور اسلام کی صحیح نمائندگی کرنے والے طلبہ و علماء کی حفاظت فرمائے آمين
 محمد راغب المصباحي الازہری