"آٹھویں قسط "
امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی تعریف و توصیف میں فرزدق مزید آگے کہتا ہے:
هذا ابنُ فاطمة إنْ كُنْتَ جاهِلَهُ
بِجَدّهِ أنْبِيَاءُ الله قَدْ خُتِمُوا
ترجمہ:
اگر تو ان کو نہیں جانتا تو جان لے یہ فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنھا کے لخت جگرہیں ان کے ناناجان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہ نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکاہے.
ترکیب:
ھذا اسم اشارہ مبتدا، ابن مضاف، فاطمة مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر خبر، ھذا اسم اشارہ مبتداء اپنی مشارالیہ خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا.
إن كنت جاهله.
إن حرف شرط، کان فعل ناقص، اس میں تا ضمیر بارز کان کا اسم، جاھل مضاف، ہ ضمیر مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر کان فعل ناقص کی خبر، کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر شرط.
اور اس شرط کی جزاء محذوف ہے اور وہ ہے " فهذا ابن فاطمة ".
فا جزائیہ، ھذا اسم اشارہ مبتداء، ابن مضاف، فاطمہ مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر خبر، ھذا اسم اشارہ مبتداء اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر جزاء، شرط اپنی جزاء سے مل کر جملہ شرطیہ جزائیہ ہوا.
بِجَدّهِ أنْبِيَاءُ الله قَدْ خُتِمُوا.
باء حرف جر، جد مضاف، ہ ضمیر مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مجرور، جار اپنے مجرورسے مل کر ظرف لغو مقدم ہوا آنے والے فعل " ختموا" کا. انبیاء مضاف، اللہ مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مبتداء، قد حرف تحقیق، ختموا فعل ماضی مجہول، اس میں واو جمع ضمیر بارز، نائب فاعل، فعل مجھول اپنے نائب فاعل اور ظرف لغو متقدم سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر. انبیاء مبتداء اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا.
( نوٹ ) اہل علم حضرات سے علمی شائستہ اسلوب میں اصلاح کی گزارش ہے.
اظھار احمد سعیدی ازہری جامعہ ازہر قاہرہ مصر، فیکیلٹی لغہ عربیہ شعبہ بلاغہ ونقد. 13 / 7 / 2017.
عربی عبارت کی ترکیب
آپ ترکیب نحوی کیسے کریں
ترکیب کی کتاب pdf
ترکیب نحوی کی کتاب
آپ ترکیب نحوی کیسے کریں pdf
ترکیب نحوی
نحوی ترکیب اردو pdf
ترجمہ اور ترکیب سیکھیں pdf
ترکیب نحوی کی مثالیں
نحوی ترکیب.
No comments:
Post a Comment