فرزدق حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی مدح سرائی کرتے ہوئے مزید آگے کہتا ہے.
إذا رأته قريش قال قائلها
إلى مكارم هذا ينتهي الكرم.
ترجمة:
جب ان کو قبیلہ قریش کے لوگ دیکھتے ہیں تو ان کو دیکھ کر کہنے والا یہی کہتا ہے کہ ان کی بزرگی اور جواں مردی پر بزرگی وجواں مردی ختم ہے.
تركيب:
إذا رأته قريش قال قائلها
اذا حرف شرط، رأت فعل ماضی صیغہ واحد مؤنث غائب، ہ ضمیر مفعول بہ، قریش فاعل، فعل اپنے فاعل.اور مفعول سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر شرط.
قال قائلها .
قال فعل ماضی، قائل مضاف، ھا ضمیر مضاف الیہ ،مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر قول ہوا.
إلى مكارم هذا ينتهي الكرم.
إلى حرف جار، مکارم مضاف، ھذا مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مجرور، جار اپنے مجرورسے مل کر ظرف لغو مقدم ہوا آنے والے فعل ینتھی کا.
ینتھی فعل مضارع، الکرم فاعل.
فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر مقولہ ہوا قول کا، قول اپنے مقولہ سے مل کر جزاء بنا شرط کی،
شرط اپنی جزاء سے مل کر جملہ شرطیہ جزائیہ ہوا.
ہماری ترکیب پر لکھی ہوئی سبھی تحریر پڑھنے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں۔
👇👇👇👇
( نوٹ ) اہل علم حضرات سے علمی شائستہ اسلوب میں اصلاح کی گزارش ہے.
اظھار احمد سعیدی ازہری جامعہ ازہر قاہرہ مصر، فیکیلٹی لغہ عربیہ شعبہ بلاغہ ونقد . 13 / 7 / 2017
No comments:
Post a Comment