Pages

Sep 23, 2017

آؤ عربی جملوں کی ترکیب سیکھیں.

         " اکیسویں قسط "

حضرت امام زین عابدین رضی اللہ کی مدح سرائی کرتے ہوئے فرزدق مزید آگے کہتا ہے .

سَھلُ الخَلِيقِةِ لَا تُخشَي بَوَادِرُهُ . 
يَزِينُهُ إِثنَانِ حُسنُ الخُلقِ وَالشّيّمُ  .

ترجمة: 

وہ نرم خو ہیں ان کی تیزی ( جلد غصہ ہونے)  سے خوف نہیں کیا جاتا، وہ دونوں خوبیوں سے آراستہ ہیں حسن صورت اور عمدہ عادت.
 
سَھلُ الخَلِيقِةِ لَا تُخشَي بَوَادِرُهُ .

ترکیب: 

سھل مضاف، الخلیقة، مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مبتداء، لاتخشی فعل مضارع منفی صیغہ واحد مؤنث غائب، بوادر مضاف،  ہ ضمیر مضاف الیہ،  مضاف اپنے مضاالیہ سے مل کر نائب فاعل. فعل اپنے نائب فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر اول.

يَزِينُهُ إِثنَانِ حُسنُ الخُلقِ وَالشّيّمُ  .

یزین فعل مضارع صیغہ واحد مذکر غائب، ہ ضمیر مفعول بہ مقدم، اثنان مبدل منہ، حسن مضاف، الخلق مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر معطوف علیہ،  واو حرف عطف، الشیم معطوف،  معطوف علیہ اپنے معطوف سے مل بدل، مبدل منہ اپنے بدل سے مل کر فاعل مؤخرہوا یزین فعل کا،  یزین اپنے فاعل مؤخر اور مفعول مقدم سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر خبر ثانی ہوا سہل مبتداء کی.  سہل مبتداء اپنی دونوں خبروں سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا .
  والله أعلم بالصواب.

( نوٹ ) اہل علم حضرات سے علمی شائستہ اسلوب میں اصلاح کی گزارش ہے.

اظھار احمد سعیدی ازہری جامعہ ازہر قاہرہ مصر، فیکیلٹی لغہ عربیہ شعبہ بلاغہ ونقد. 15 / 9 / 2017

No comments:

Post a Comment