Pages

Sep 25, 2017

آؤ عربی جملوں کی ترکیب سیکھیں

   " بائیسویں قسط "

حضرت امام زین عابدین رضی اللہ کی مدح سرائی کرتے ہوئے فرزدق مزید آگے کہتا ہے .

حَمّالُ أَثقَالِ أَقوامٍ إِذَا فَدَحُوا.
حُلوُالشَّمَائِلِ تَحلُو عِندَهُ نِعَمُ .

ترجمة:
جب لوگ قرض سے گراں بار ہوجائیں تو لوگوں کا بار اٹھانے والے ہیں، ایسی شیریں خصلت والے ہیں کہ ان کے احسانات بھی شیریں ہوجاتے ہیں.

   حَمّالُ أَثقَالِ أَقوامٍ إِذَا فَدَحُوا.
   
   ترکیب: 
  
حمال مضاف، اثقال مضاف الیہ مضاف، اقوام موصوف اذا ظرف زمان مضاف، فدحوا فعل ماضی مجھول صیغہ جمع مذکر غائب،  واو ضمیر بارز نائب فاعل،  فعل اپنے نائب فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر مضاف الیہ ہوا اذا مضاف کا،  اذا مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر صفت ہوا اقوام موصوف کی، اقوام موصوف اپنی صفت سے مل کر مضاف الیہ ہوا اثقال مضاف الیہ مضاف کا،  اثقال مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ  سے مل کر مضاف الیہ ہوا حمال مضاف کا، حمال مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر خبر ہوا مبتداء محذوف ھو کی،  ھو مبتداء محذوف اپنی خبرسے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا.

حُلوُالشَّمَائِلِ تَحلُو عِندَهُ نِعَمُ .

حلو مضاف، الشمائل موصوف، تحلو فعل مضارع صیغہ واحد مؤنث غائب، عند مضاف،  ہ ضمیر مضاف الیہ،  مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مفعول فیہ ہوا تحلو فعل کا،  نعم فاعل مؤخر ہوا تحلو فعل کا،  تحلو فعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صفت ہوا الشمائل موصوف کا،  الشمائل موصوف اپنی صفت سے مل کر مضاف الیہ ہوا حلو مضاف کا، حلو مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر خبرہوا مبتداء محذوف ھو کی، ھو مبتداء محذوف اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا.

  والله أعلم بالصواب.

( نوٹ ) اہل علم حضرات سے علمی شائستہ اسلوب میں اصلاح کی گزارش ہے.

اظھار احمد سعیدی ازہری جامعہ ازہر قاہرہ مصر، فیکیلٹی لغہ عربیہ شعبہ بلاغہ ونقد. 15 / 9 / 2017

No comments:

Post a Comment