ایسے تیز رفتار ترقی یافتہ ڈیجیٹل دور میں ہم واٹس ایپ کے علاوہ ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے اگر کوئی دوسری ایسی ایپلیکیشن کا استعمال کریں جس میں ایک ساتھ سینکڑوں طلبہ جڑ جائیں ، تو یہ بہتر اور مفید تر ثابت ہوگا، جس سے طلبہ کو بھی ایک درسگاہ کا سا احساس ہوگا، اور آسانی سے کتاب کو سمجھا اور سمجھایا جا سکتا ہے، ہم آپ کو اس آرٹیکل میں کچھ ایسے سافٹوئیر اور اپلیکشن سے متعارف کرانے جا رہے ہیں جو ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے بہترین اپلیکشن اور مشہور تر ہیں۔
1- Zoom is one of the most popular video conferencing solutions for businesses. It is feature-rich, with various plans based on business size and needs.
1- Zoom سب سے اول نمبر بزنس میٹنگوں کے لئے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن زوم ہے، اس کو ہم درس و تدریس کے لئے بھی بخوبی استعمال کرسکتے ہیں , اس کو آپ اپنی ای میل آئی ڈی سے رجسٹر کر سکتے ہیں ،اور اس کے بعد آپ جن کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہ رہے ہیں اگر سو لوگ ہیں دو سو لوگ ہیں تو ان کو ایک میٹنگ انویٹیشن بھیجنا ہوگا اس میں میٹنگ کی آئی ڈی پاسورڈ دینا رہتا ہے جس آئی ڈی پاسورڈ کو ڈال کر کوئی بھی اس میٹنگ میں جوائن ہوسکتا ہے ، آڈیو جواننگ بھی ہوتی ہے اور ویڈیو جواننگ بھی ہوتی ہے۔
(میں اسی کو استعمال کرتا ہوں اور اس کا مشورہ دیتا ہوں)
2 ۔ business Skype ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جس کو ہم premium خریدنے کے بعد میں اس میں بہت سے سے لوگوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ اور میٹینگ کر سکتے ہیں۔
مشہور کمپنی "مائیکرو سافٹ " کی مشہور اسکائپ سروس ہے جس کو خاص طور پر ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے ہی تیار کیا گیا ہے اس میں مختلف بزنس خصوصیات (features ) ہیں، اس میں 250 تک لوگ میٹنگ جؤائن کر سکتے ہیں۔
اس میں بھی آپ ماہانہ کچھ ڈالرز دیکر ویڈیوز کانفرنس میٹنگ کر سکتے ہیں۔
گوگل میٹ انٹرپرائز customer کے لئے تیار کیا گیا ہے ،اور یہ گوگل ہینگ آؤٹ کا ایک اپ گریڈ ورژن ہے۔ گوگل میٹ ٹیم کے ممبروں کے درمیان شیڈول ویڈیو کانفرنس میٹنگ کے لئے تیار کیا گیا ہے ، یہ Zoom زوم ایپلیکیشن ہی کی طرح ہے .
اس کے علاوہ اور بھی بہت ڈیزائن کی گئیں کامیاب ایپلیکیشن اور سافٹویئر ہیں جن سے ہم ویڈیو کانفرنسیں اور آن لائن ٹیچنگ کا کام انجام دے سکتے ہیں لیکن جو سب سے مشہور ہیں ان کا ذکر میں نے کردیا، امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا، خاص کر ہمارے مدارس اور جامعات اس پر توجہ دیں تو طلبہ کو کافی فائدہ ہو جائے گا۔