Jul 21, 2017

آؤ عربی جملوں کی ترکیب سیکھیں

0 comments


" دسویں قسط " 

فرزدق مزيد حضرت سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی مدح سرائی کرتے ہوئے کہتا ہے:

  ينمي إلى ذروة العز التي قصرت
عن نيلها عرب الإسلام والعجم

ترجمہ:  عزت و بزرگی کے اس اوج کمال پہ فائز ہیں 
جس کے حصول سے عرب و عجم قاصر ہیں.

تر کیب:  

   ينمي إلى ذروة العز التي قصرت .
   
   ینمي فعل مضارع معروف، اس میں ھو کی ضمیر پوشیدہ فاعل ( جو امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی طرف لوٹے گی ) الی حرف جار، ذروة مضاف، العز موصوف،  الذی اسم موصول، قصرت فعل ماضی صیغہ واحد مؤنث غائب ،
   
عن نيلها عرب الإسلام والعجم

عن حرف جار، نیل مضاف،  ھا ضمیر مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کرمجرور، جار اپنے مجرور سے مل کر ظرف لغو ہوا قصرت فعل ماضی کا،
  عرب مضاف،  الاسلام مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر معطوف علیہ،  واو حرف عطف،  العجم معطوف،  معطوف علیہ اپنے معطوف سے مل کر فاعل ہوا قصرت فعل ماضی کا، 
  قصرت فعل ماضی اپنے فاعل اور ظرف لغو سے مل کر صلہ ہوا الذی اسم موصول کا، 
  الذی اسم موصول اپنے صلہ سے مل کر صفت ہوا العز موصوف کا، 
  العزموصوف اپنی صفت سے مل کر مضاف الیہ ہوا ذروۃ مضاف کا،  
  ذروۃ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مجرور ہوا الی حرف جار کا، 
  الی حرف جار اپنے مجرور سے مل کر ظرف لغو ہوا ینمی فعل مضارع کا،  ینمی فعل مضارع اپنے فاعل اور ظرف لغو سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا.
   

( نوٹ ) اہل علم حضرات سے علمی شائستہ اسلوب میں اصلاح کی گزارش ہے.

ہماری ترکیب پر لکھی ہوئی سبھی تحریر پڑھنے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

اظھار احمد سعیدی ازہری جامعہ ازہر قاہرہ مصر، فیکیلٹی لغہ عربیہ شعبہ بلاغہ ونقد . 14 / 7 / 2017

No comments:

Post a Comment