Jul 23, 2017

آؤ عربی جملوں کی ترکیب سیکھیں

0 comments

      " بارہویں قسط " 


حضرت امام زین عابدین رضی اللہ کی مدح سرائی کرتے ہوئے فرزدق مزید آگے کہتا ہے.

في كفه خيزران ريحه عبق.
في كف أروع في عرنينه شمم.

ترجمة:  

ان کے دست مبارک میں ایک عصاہے جو عمدہ خوشبو والا ہے یہ عصا ایسے عمدہ اور بہترین شخص کے ہاتھ میں ہے جو بلندو بالا ناک والا ہے( یعنی عزت و شرف والا ہے )

اب ہم ترکیب شروع کرتے ہیں.

في كفه خيزران ريحه عبق.
في كف أروع في عرنينه شمم.

ترکیب:

في حرف جار، کف مضاف، ہ ضمیر مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مجرور، جار اپنے مجرور سے مل کر ظرف مستقر ہوا کائن اسم فاعل،  کائن اسم فاعل اس میں ھو کی ضمیر پوشیدہ فاعل،  اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ اسمیہ ہوکر خبر مقدم،
خیزران موصوف،  ریح مضاف، ہ ضمیر مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مبتداء، عبق مصدر، فی حرف جار،  کف موصوف،  اروع صفت، موصوف اپنی صفت سے مل کر مجرور، جار اپنے مجرورسے مل کر متعلق ہوا عبق مصدر کا،  عبق مصدر اپنے متعلق سے مل کر خبر ہوا ریح مبتداء کی،  ریح مبتداء اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر صفت ہوا خیزران موصوف کا،  خیزران موصوف اپنی صفت سے مل مبتدا مؤخر،  "فی کفه" خبر مقدم اپنی مبتداء مؤخرسے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا.

في عرنينه شمم.

فی حرف جار،  عرنین مضاف، ہ ضمیر مضاف الیہ،  مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مجرور،  جار اپنے مجرورسے مل کر ظرف مستقر ہوا کائن اسم فاعل کا،  کائن اسم فاعل اس میں ھو کی ضمیر پوشیدہ فاعل،  اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر خبرمقدم،  شمم مبتداء مؤخر،  خبر مقدم اپنی مبتداء مؤخرسے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا. 

والله أعلم بالصواب.

ہماری ترکیب پر لکھی ہوئی سبھی تحریر پڑھنے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

👇👇👇👇

ٓٓآسان ترکیب اور مہارت 

آپ ترکیب نحوی کیسے کریں؟

عربی عبارت کی ترکیب

( نوٹ ) اہل علم حضرات سے علمی شائستہ اسلوب میں اصلاح کی گزارش ہے.

اظھار احمد سعیدی ازہری جامعہ ازہر قاہرہ مصر، فیکیلٹی لغہ عربیہ شعبہ بلاغہ ونقد. 18 / 7 / 2017

No comments:

Post a Comment