Jul 18, 2017

آؤ عربی جملوں کی ترکیب سیکھیں

21 comments

" ساتویں قسط "



حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی شان میں فرزدق مزید آگے کہتاہے:

هذا ابنُ خَيرِ عِبادِ الله كُلّهِمُ،
هذا التّقيّ النّقيّ الطّاهِرُ العَلَمُ

ترجمة:

یہ تو اس ذات گرامی کے لخت جگرہیں جو اللہ کے تمام بندوں میں سب سے بہتر ہیں ( یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم) یہ پرہیزگار، تقوی والے،پاکیزہ ،صاف ستھرے، اور قوم (قریش)  کے سردار ہیں.
ترکیب :

هذا ابنُ خَيرِ عِبادِ الله كُلّهِمُ .

ھذا اسم اشارہ مبتداء، ابن مضاف، خیر موصوف،  عباد مضاف، اللہ مضاف الیہ، مضاف مضاف الیہ سے مل کر مؤکد، کل مضاف، ھم ضمیر مضاف الیہ،  مضاف اپنے مضاف الیہ سےمل کر تاکید، مؤکد اپنی تاکید سے مل کر صفت ہوا خیر موصوف کی،  خیر موصوف اپنی صفت سے مل کر مضاف الیہ ہوا ابن مضاف کا،  ابن مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مشار الیہ خبرہوا، اسم اشارہ مبتداء اپنے مشار الیہ خبرسے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا. 

هذا التّقيّ النّقيّ الطّاهِرُ العَلَمُ .

ھذا اسم اشارہ مبتداء، التقي خبرأول، النقي خبر ثاني، الطاهر خبر ثالث، العلم خبر رابع. اسم اشارہ مبتداء اپنی چارو مشارالیہ خبرسے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا.

لیکن نحوی قاعدے کے اعتبار سے خبر جب معرفہ واقع ہوتو ضروری ہے کہ مبتدا اور خبر کے درمیان ضمیر فصل لائی جائے اس قاعدے کی روسے عبارت یوں ہوگی:

هذا ھو التّقيّ النّقيّ الطّاهِرُ العَلَمُ .

اب کی ترکیب یہ ہوگی:  ھذا اسم اشارہ مبتداء اول ، ھو مبتدا ثانی.  اور نقی تقی طاھر علم یہ چارو خبر بنیں گی مبتدا ثانی ھو کی. 

ھو اپنی چارو خبروں سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر پھر خبر بن جائے گا ھذا اسم اشارہ مبتداء کی،  ھذا اسم اشارہ مبتداء اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ بنے گا.

لہذا پہلی اور دوسری دونوں ترکیبیں کی جاسکتی ہیں  


پہلی ترکیب پہ دلیل حدیث پاک ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:  الدين النصيحة.  


اس حدیث پاک میں الدین مبتداء اور النصیحة  خبرہے.  خبر معرفہ ہے لیکن مبتداء اور خبر کے درمیان کو ئی ضمیر فصل نہیں لائی گئی ہے.

اس لیئے حدیث رسول اللہ اور قاعدہ نحوی کی رعایت کرتے ہوئے دونوں ترکیبیں جائزہیں.

والله أعلم بالصواب.

ہماری ترکیب پر لکھی ہوئی سبھی تحریر پڑھنے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

👇👇👇👇

ٓٓآسان ترکیب اور مہارت

آپ ترکیب نحوی کیسے کریں؟

عربی عبارت کی ترکیب

( نوٹ ) اہل علم حضرات سے علمی شائستہ اسلوب میں اصلاح کی گزارش ہے.


اظھار احمد سعیدی ازہری 

21 comments:

  1. صلي الله عليه وسلم
    اور
    رضي الله تعالى عنه
    كي اردو تركيب

    ReplyDelete
    Replies
    1. رضی فعل ماضی معروف اللہ اسم جلالت فاعل تعالی فعل ماضی معروف ھو ضمیر پوشیدہ فاعل عنہ بترکیب جار مجرور سے ملکر ظرف لغب تعالی فعل کا تعالی فعل اپنے فاعل اور ظرف لغب سے ملکر مفعول بہ اب رضی فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا

      Delete
    2. اللہم آمین وایاک ایضاً کی ترکیب

      Delete
  2. مہربانی کرکے جلدی ارسال فرمادیں
    نوازش ہوگی

    ReplyDelete
  3. اعرض عن زید اذ ہو جاھل۔ اس جملے کی ترکیب کردیں

    ReplyDelete
  4. زید ابوہ عالم کی ترکیب چاہیے

    ReplyDelete
  5. زيد: مبتدأ مرفوع بالضمة.

    ابوه: مبتدأ ثاني مرفوع بالضمة، والهاء ضمير مبني في محل جر مضاف اليه

    قائم: خبر المبتدأ الثاني مرفوع بالضمة.

    والجملة الاسمية ( ابوه قائم ) في محل رفع خبر المبتدأ الاول

    ReplyDelete
  6. ان الولد زينه الادب کی ترکیب کیا ہوگی

    ReplyDelete
  7. الولد اسم إن ، زينه ، مضاف ومضاف ہوکر موصوف الادب اس کی صفت, موصوف صفت سے ملکر, ان, کی خبر, جملہ اسمیہ خبریہ ہوا.
    شکریہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. موصوف صفت کی اس کون کون سی مطابقت ہے مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں

      Delete
  8. مددل منہ بدل کی ترکیب ارسال فرماے

    ReplyDelete
  9. دع زیدا یلعب کی ترکیب کیا ہے

    ReplyDelete
  10. الله معكم کی ترکیب کیا ہے

    ReplyDelete
  11. النصیحۃ جب خبر ہے تو مبتداء کے مطابق کیوں نہیں ہے ایک مذکر اور مونث کیوں ہے ؟؟؟

    ReplyDelete
  12. يا أخي،
    " كلمة " النصيحة
    ليس مؤنث،

    ReplyDelete
  13. کم فلوس بذلتہ ۔۔۔۔کی ترکیب چاہیے

    ReplyDelete
  14. کم فلوس بذلتہ ۔۔۔۔کی ترکیب چاہیے

    ReplyDelete
  15. کم فلوس بذلتہ ۔۔کی ترکیب چاہیے ۔۔۔

    ReplyDelete