حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی شان بیان کرتے ہوئے فرزدق مزید آگے کہتاہے:
يكاد يمسكه عرفان راحته
ركن الحطيم إذاماجاء يستلم.
ترجمة:
جب وہ حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیئے آتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ حجراسود ان کی خوشبو پہچان کر ان کا ہاتھ پکڑ لے گا.
ترکیب سے پہلے ہم اس شعر کی ترتیب پہ نظر کریں گے
اس شعر کی اصل ترتیب اس طرح ہے:
يكاد ركن الحطيم يمسكه عرفان راحته إذاما جاء يستلم.
اب ہم ترکیب شروع کرتے ہیں
یکاد فعل ناقص از افعال مقاربه، یمسکه خبر مقدم ، عرفان مضاف، راحۃ مضاف الیہ مضاف، ہ ضمیر مضاف الیہ، راحۃ مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مضاف الیہ ہوا عرفان مضاف کا، عرفان مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مفعول لہ ہوا یمسک فعل مضارع کا،
رکن مضاف، الحطیم مضاف الیہ، مضا ف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یکاد فعل ناقص کا اسم مؤخر.
اذا ظرف زمان مستقبل مضاف ما زائدہ برائے تاکید جاء فعل ماضی معروف صیغہ واحد مذکر غائب مبنی علی الفتح اس ہو ضمیر مستتر راجع بسوئے امام زین العابدین ذوالحال یستلم فعل مضارع معروف صیغہ واحد مذکر غائب اس میں ہو ضمیر مستتر فاعل راجع بسوئے امام زین العابدین یستلم فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر حال ذوالحال اپنے حال سے مل کر فاعل ہوا جاء فعل کا جاء فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر مضاف الیہ ہوا اذا ظرف زمان کا اذا مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مفعول فیہ ہوا يمسك فعل كا. يمسك اپنے فاعل مفعول لہ، اورمفعول فیہ سے مل کر یکاد کی خبر مقدم جیسا کہ پہلے ہی بنا چکے ہیں ،
یکاد فعل اپنے اسم و خبر سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا .
دوسری صورت یہ ہے کہ اذا اپنے ما بعد سے مل کر شرط ہوا اور جواب شرط یمسک محذوف ہے جس پر پہلا یمسک دلالت کر رہا ہے.
والله أعلم بالصواب.
ہماری ترکیب پر لکھی ہوئی سبھی تحریر پڑھنے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں۔
👇👇👇👇
ٓٓآسان ترکیب اور مہارت
آپ ترکیب نحوی کیسے کریں؟
عربی عبارت کی ترکیب
( نوٹ ) اہل علم حضرات سے علمی شائستہ اسلوب میں اصلاح کی گزارش ہے.
اظھار احمد سعیدی ازہری جامعہ ازہر قاہرہ مصر، فیکیلٹی لغہ عربیہ شعبہ بلاغہ ونقد. 18 / 7 / 2017
عربی عبارت کی ترکیب
آپ ترکیب نحوی کیسے کریں
ترکیب کی کتاب pdf
ترکیب نحوی کی کتاب
آپ ترکیب نحوی کیسے کریں pdf
ترکیب نحوی
نحوی ترکیب اردو pdf
ترجمہ اور ترکیب سیکھیں pdf
ترکیب نحوی کی مثالیں
نحوی ترکیب
No comments:
Post a Comment