Pages

Sep 17, 2017

آؤ عربی جملوں کی ترکیب سیکھیں


" انیسویں قسط "
                 
حضرت امام زین عابدین رضی اللہ کی مدح سرائی کرتے ہوئے فرزدق مزید آگے کہتا ہے .

وَلَيسَ قَولُكَ مَن هَذَا بِضَائِرِ هِ .
العَرَبُ تَعرِفُ مَن أَنكَرتَ وَالعَجَمُ .

ترجمة:  

تمھارا یہ کہنا کہ یہ کون ہیں؟  ان کو کوئی نقصان نہیں پہونچاتا،  جس ذات گرامی کو پہچاننے سے تو انکار کر رہا ہے ان کو عرب و عجم سب جانتے ہیں.

وَلَيسَ قَولُكَ مَن هَذَا بِضَائِرِ هِ .

ترکیب:  

واو مستانفہ،  لیس فعل ناقص،  قول مضاف،  کاف ضمیر خطاب مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر لیس فعل ناقص کا اسم،  
من اسم استفھام خبر مقدم، ھذا اسم اشارہ مبتداء مؤخر، مبتداء مؤخر اپنی خبر مقدم سے مل کر جملہ اسمیہ انشائیہ اعتراضیہ ہوا.
  (من ھذا.  یہ جملہ معترضہ ہے اس کی مبتداء اور خبرکی ترکیب ہوکر یہیں ختم ہوجائے گی) 
باء حرف جر زائدہ،  ضائر مضاف،  ہ ضمیر مضاف الیہ،  مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مجرور، باء حرف جر اپنے مجرور سے مل کر ظرف مستقر ہوا ثابت اسم فاعل کا،  ثابت اسم فاعل اس میں ھو کی ضمیر پوشیدہ فاعل،  اسم فاعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ اسمیہ ہوکر  لیس فعل ناقص کی خبر، لیس فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا.

العَرَبُ تَعرِفُ مَن أَنكَرتَ وَالعَجَمُ .

العرب مبتداء، تعرف فعل مضارع صیغہ واحد مؤنث غائب، اس میں ھی کی ضمیر پوشیدہ فاعل،  من اسم موصول، انکرت فعل ماضی صیغہ واحد مذکر حاضر، اس میں تاء ضمیر بارز فاعل، فعل ماضی اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ، موصول اپنے صلہ سے مل کر مفعول بہ تعرف فعل مضارع کا،  تعرف فعل مضارع اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر ہوا العرب مبتداء کی،  العرب مبتداء اپنی خبرسے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا. 

والعجم.  واو عاطفہ.  العجم مبتداء،  اور اس کی خبر مقدر ہے اور وہ تعرف ہے.
مبتداء اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا. 

  والله أعلم بالصواب.

ہماری ترکیب پر لکھی ہوئی سبھی تحریر پڑھنے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

اظھار احمد سعیدی ازہری جامعہ ازہر قاہرہ مصر، فیکیلٹی لغہ عربیہ شعبہ بلاغہ ونقد. 15 / 9 / 2017

No comments:

Post a Comment